سرمایہ کاری،روزگار کا فروغ ناگزیر
اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت کی معاشی سمت واضح ہے۔۔۔
، پائیدار ترقی کے لئے پیداوار، کاروبار، سرمایہ کاری اور روزگار کا فروغ ناگزیر ہے ، زراعت، ہا ئوسنگ اور چھوٹے و درمیانے کاروباروں کے لئے مالی سہولتوں تک رسائی کے موضوع پر مشاورتی اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات کے تحت مالی وسائل ان افراد اور کاروباروں تک پہنچانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جنہیں ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہے ، مالی وسائل تک رسائی کسی فرد کی زندگی ہی نہیں بلکہ پوری کمیونٹی کی تقدیر بدل سکتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments