کسی یوٹیوبر کے دباؤ میں نہیں آئینگے
پشاور (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ باہر بیٹھے کسی سوشل میڈیا یا یوٹیوبر کے دباؤ میں نہیں آئیں گے ،یوٹیوبرز کی اداروں کے خلاف مہم سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں۔۔۔
بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ پاک فوج کو اپنی فوج کہا ، بانی کے اس بیانیے کے علاوہ دوسرا کوئی بیانیہ نہیں چلے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اداروں کے خلاف یوٹیوبرز کی مہم سے پارٹی کو بہت نقصان پہنچا ،امن و امان کا بہانہ بناکر صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ بلا جواز ہے ،ہم نے دہشتگردی کی ہمیشہ مذمت کی ، سہولت کاری کا الزام بے بنیاد ہے ۔ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پختونخوانے کہا کہ حکمت عملی نہ ہونے سے ہر تحریک کے بعد پارٹی مزید مشکل میں گھری ہے ،خیبر پختونخوا میں کارکنوں کے خلاف کریک ڈائون کی مذمت کرتا ہوں ،بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا پر اعتماد ہے ،حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان تک رسائی دے ، انہیں فوری ہسپتال منتقل کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments