نصرت بھٹو کی بہادری مشعل راہ
اسلام آباد (نامہ نگار) خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی بہادری، ہمدردی اور۔۔
استقامت آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے ، انتہائی گہرے صدمات کے باوجود وہ اپنے اصولوں اور پاکستان کے عوام پر اپنے یقین کے ساتھ ثابت قدم رہیں ، بیگم نصرت بھٹو کی 15 ویں برسی پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا میں آج بھی انہیں محبت، فخر جدائی کے گہرے احساسات کے ساتھ یاد کر رہی ہوں، وہ انتہائی گہرے صدمات کے باوجود اپنے اصولوں پرثابت قدم رہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments