نوشہرہ میں گورنر راج کے نفاذ پر سابق ناظمین کا جشن

نوشہرہ میں گورنر راج کے نفاذ پر سابق ناظمین کا جشن

بلدیاتی نمائندوں،پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی ریلیاں، فوج کے حق میں نعرے پی ٹی آئی حکومت عوامی مشکلات کی ذمہ دار،مقررین کی تیرہ سالہ دور اقتدار پر تنقید

نوشہرہ (نمائندہ دنیا) خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی خوشی میں نوشہرہ میں سابق ناظمین، بلدیاتی نمائندوں اور پاکستان تحریک انصاف (پارلیمنٹیرینز) کی جانب سے جشن منایا گیا اور یوم نجات ریلیاں نکالی گئیں۔ اس موقع پر پاک فوج کے حق میں  اور تحریک انصاف کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔نوشہرہ کے مختلف علاقوں سے چھوٹے بڑے جلوس جی ٹی روڈ پر واقع شوبرا چوک پہنچے ۔ بلدیاتی نمائندوں نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اور پاک فوج کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے ۔ریلی اور جشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق ناظم ملک امان امان گڑھ نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت گزشتہ 13 سال سے عوام پر مسلط تھی اور بلدیاتی ناظمین کے خلاف بار بار اقدامات کیے گئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے باعث صوبہ آگ اور خون کی لپیٹ میں رہا جبکہ حکومت کی معطلی سے عوام نے سکھ کا سانس لیا ۔جشن کے دوران ناظمین نے فضا میں کبوتر چھوڑ کر خوشی کا اظہار کیا۔ یوم نجات ریلی سے سابق ناظمین ملک امان، رضا سعید بابر، ہمایوں خٹک، جاوید بلالہ اور زاہد خٹک نے بھی خطاب کیا۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...