انٹر میڈیٹ پارٹ ون نتائج کااعلان ،لڑکیاں بازی لے گئیں

انٹر میڈیٹ پارٹ ون نتائج کااعلان ،لڑکیاں بازی لے گئیں

ریگولر کالجز میں لڑکیوں کی کامیابی کاتناسب 65فیصد، لڑکوں کی کامیابی 41فیصد

لاہور(خبرنگار )انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج میں ریگولر کالجز، پرائیویٹ کالجز اور پرائیویٹ امیدواروں میں لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب لڑکوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ رہا۔نتائج کے مطابق ریگولر کالجز میں لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب 65.24 فیصد رہا، جبکہ لڑکوں کی کامیابی کی شرح 41.70 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس طرح ریگولر کالجز میں لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب لڑکوں سے 23.54 فیصد پوائنٹس زیادہ رہا۔ ریگولر کالجز میں 29 ہزار 434 لڑکیاں کامیاب ہوئیں، جبکہ کامیاب لڑکوں کی تعداد 10 ہزار 680 رہی۔پرائیویٹ کالجز کے نتائج میں بھی لڑکیوں نے برتری برقرار رکھی۔ اس کیٹیگری میں لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب 75.14 فیصد رہا، جبکہ لڑکوں کی کامیابی کی شرح 58.23 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ پرائیویٹ کالجز میں لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب لڑکوں سے 16.91 فیصد پوائنٹس زیادہ رہا۔ نتائج کے مطابق 31 ہزار 574 لڑکیاں کامیاب ہوئیں، جبکہ کامیاب لڑکوں کی تعداد 18 ہزار 501 رہی۔پرائیویٹ امیدواروں کے نتائج میں لڑکیوں اور لڑکوں کی کامیابی کے تناسب میں سب سے زیادہ فرق سامنے آیا۔ پرائیویٹ امیدواروں میں لڑکیوں کی کامیابی کی شرح 56.53 فیصد رہی، جبکہ لڑکوں کی کامیابی کا تناسب صرف 20.15 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ اس طرح لڑکیوں کی کامیابی کی شرح لڑکوں سے 36.38 فیصد پوائنٹس زیادہ رہی۔ اس کیٹیگری میں 7 ہزار 501 لڑکیاں کامیاب ہوئیں، جبکہ کامیاب لڑکوں کی تعداد صرف ایک ہزار 501 رہی۔انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کے اعداد و شمار کے مطابق تینوں کیٹیگریز میں لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب لڑکوں سے زیادہ رہا۔ ریگولر کالجز میں لڑکیوں کی برتری 23.54 فیصد پوائنٹس، پرائیویٹ کالجز میں 16.91 فیصد پوائنٹس اور پرائیویٹ امیدواروں میں 36.38 فیصد پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...