منشیات کیس:تفتیشی افسر و گواہان کے بیانات قلمبند،پنکی کی 2 مقدمات میں بریت کی درخواستیں

منشیات کیس:تفتیشی افسر و گواہان  کے بیانات قلمبند،پنکی کی 2  مقدمات میں بریت کی درخواستیں

کراچی (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں منشیات برآمدگی کے تین مقدمات میں ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف تفتیشی افسر سمیت تین گواہان کے بیانات قلمبند کرلیے گئے۔۔۔

 ، جبکہ ملزمہ کے وکیل نے مزید دو مقدمات میں بریت کی درخواستیں دائر کردیں۔ جیل حکام نے ملزمہ کو  ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزمہ ان مقدمات میں مفرور تھی اور رواں سال دوسرے مقدمے میں گرفتار ہوئی۔ سماعت کے دوران وکیل صفائی نے گواہان کے بیانات پر جرح کے لیے مہلت طلب کی، جبکہ دو مقدمات میں بریت کی درخواستیں دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ کے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں، لہٰذا اسے بری کیا جائے ۔ ملزمہ کے خلاف منشیات برآمدگی کے تینوں مقدمات 2021 میں تھانہ درخشاں میں درج کیے گئے تھے ۔ عدالت نے مزید سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...