اسلام آبادہائیکورٹ:منشیات کیس ملزم کوعمرقیدکی سزاکافیصلہ کالعدم قرار

اسلام آبادہائیکورٹ:منشیات کیس ملزم کوعمرقیدکی سزاکافیصلہ کالعدم قرار

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے منشیات کیس میں ملزم سحر گل کو ٹرائل کورٹ سے عمر قید کی سزا کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔۔

ٹرائل کورٹ فیصلہ کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران دانش اکبر خان ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ملزم پر جھوٹا کیس بنایا گیا ہے ، موقع کا کوئی چشم دید گواہ نہیں، نہ کوئی ویڈیو جاری کی گئی،ملزم کے خلاف تھانہ شمس میں درج مقدمہ میں 35 کلو چرس منشیات سمگلنگ کا الزام تھا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...