OGDCL خیرپور گیس بٹرسِم ایسٹ 1کنویں سے پیداوار شروع
اسلام آباد (نامہ نگار)آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل ) نے سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع بٹرسِم ایسٹ-1 کنویں سے گیس اور کنڈینسیٹ کی پیداوار شروع کر دی ہے ۔۔۔
یہ پیش رفت تیل و گیس کی نئی دریافتوں کو تجارتی پیداوار میں تبدیل کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے ،بٹرسِم ایسٹ 1 کنویں سے اس وقت یومیہ 70 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 200 بیرل کنڈینسیٹ حاصل ہو رہا ہے ۔ یہ پیداوار بیسل سینڈز سے حاصل کی جا رہی ہے ۔ پراسیسنگ کے بعد گیس سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) کے نیٹ ورک میں فراہم کی جا رہی ہے ، جس سے ملک کی مقامی گیس سپلائی میں اضافہ متوقع ہے ۔بٹرسِم ایسٹ-1 سے پیداوار کا آغاز او جی ڈی سی کے اس عزم کا عکاس ہے کہ نئی دریافتوں کو عملی پیداوار میں تبدیل کرکے ملک میں تیل و گیس کی دستیابی بڑھائی جائے اور پاکستان کے توانائی کے تحفظ کو مزید مستحکم بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments