ایران، عراق جانے والے زائرین کیلئے سفری ایڈوائزری جاری

ایران، عراق جانے والے زائرین  کیلئے سفری ایڈوائزری جاری

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے )وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے ایران ، عراق جانے والے پاکستانی زائرین اور۔۔

 زیارت گروپ آرگنائزرز کے لئے اہم سفری ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے پروازوں کی پیشگی تصدیق اور متبادل سفری انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق زائرین روانگی سے قبل ایران یا  عراق کے لئے سفر سے پہلے متعلقہ پروازوں، بالخصوص ایرانی پروازوں کی تصدیق ضرور کریں ،تہران یا مشہد سے نجف کے درمیان فضائی سفر کرنے والے زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر یقینی پروازوں پر انحصار کرنے سے گریز کریں اور متبادل سفری انتظامات پیشگی یقینی بنائیں۔ترجمان نے کہا کہ پروازوں کی منسوخی یا کسی ہنگامی صورتِ حال کے پیشِ نظر زائرین ایران اور عراق کے درمیان متبادل زمینی یا فضائی سفر کیلئے اضافی قیام و طعام کے اخراجات کے لئے مناسب رقم اپنے پاس رکھیں ۔

 

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...