ڈاکٹر گل سانگہ ڈائریکٹر ایمرجنسی سرفراز احمد آئی جی ریلوے تعینات
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وزارت قومی صحت نے گریڈ 19 کی ڈائریکٹر (میڈیکل) ڈاکٹر گل سانگہ کو فوری طور پر تبدیل کرکے وزارتِ قومی صحت میں ڈائریکٹر (ایمرجنسی) تعینات کر دیا گیا ۔۔۔
وہ پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کے سیکرٹری کا اضافی چارج بھی سنبھال رہی تھیں۔ وفاقی سیکرٹری صحت نے گریڈ 19 کے ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر کاشف حسین کو کونسل کے سیکرٹری کا اضافی چارج سونپ دیا ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق گریڈ 21 کے افسر وصال فخر سلطان کو انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس کے عہدے سے تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔دوسری جانب ریلوے پولیس میں تعینات گریڈ 20 کے افسر سرفراز احمد کو انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے ممبر محمد جمیل کا استعفیٰ منظور کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments