اسلام آباد ہائیکورٹ :ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تعیناتی کیخلاف فریقین کونوٹس
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی چیئرمین نیب احتشام قادر اور پراسیکیوٹر جنرل نیب سہیل ناصر کی تعیناتی کے خلاف کیس میں وزارت قانون ، نیب و دیگر فریقین کو جواب کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔۔
، عدالت نے ڈپٹی چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کو کام سے روکنے کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے ،جسٹس عمیر مجید ملک نے ڈاکٹر جی ایم چودھری کی درخواست پر سماعت کا حکمنامہ جاری کیا، جس میں کہاگیاکہ درخواست گزار کے مطابق ڈپٹی چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے قانونی اہلیت پوری نہیں کی گئی،سابق پراسیکیوٹر جنرل کا عہدہ گریڈ 21 کے وفاقی افسر کے مساوی نہیں ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments