آئیسکو کی نجکاری کیلئے 10 قومی و بین الاقوامی فریقین کی پری کوالیفکیشن منظور

آئیسکو کی نجکاری کیلئے  10 قومی و بین الاقوامی فریقین  کی پری کوالیفکیشن منظور

اسلام آباد (دنیا نیوز)نجکاری کمیشن بورڈ نے آئیسکو کی نجکاری کیلئے 10 قومی و بین الاقوامی فریقین کی پری کوالیفکیشن کی منظوری دے دی۔۔

، پری کوالیفائی ہونے والے   بولی دہندگان میں ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے معروف سرمایہ کار اور گروپس شامل ہیں۔ترکیہ کی تین اہم انرجی کمپنیوں اکٹور الیکٹرک، جینویرا انرجی اور چنگیز انرجی کو بولی میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دے دیا گیا، اینگرو انرجی، نوواٹیکس، سیفائر فائبرز اور بیسٹ وے سیمنٹ بھی اہل قرار پانے والی کمپنیوں میں شامل ہیں۔اسی طرح آرٹسٹک ملنرز، حب پاور اور حسنات برادرز کنسٹرکشن کی قیادت میں قائم کنسورشیمز کو بھی پری کوالیفائی کر لیا گیا، آئیسکو کی نجکاری کیلئے تمام 10 فریقین کو ورچوئل ڈیٹا روم تک رسائی دی جائے گی تاکہ وہ کمپنی کا تفصیلی جائزہ لے سکیں۔نجکاری کمیشن بورڈ نے زرعی ترقیاتی بینک (زیڈ ٹی بی ایل) کی نجکاری کے ٹرانزیکشن سٹرکچر اور ری سٹرکچرنگ پلان میں تبدیلیوں کی بھی منظوری دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...