قومی اسمبلی :بیمہ زندگی قومیانہ ترمیمی بل2026منظور
کورم پورا نہ نکلنے کے باعث اجلاس آج صبح گیارہ بجے تک ملتوی کرنا پڑا
اسلام آباد(نامہ نگار، اپنے رپورٹر سے )قومی اسمبلی نے بیمہ زندگی قومیانہ ترمیمی بل 2026کی منظوری دے دی۔ بل بلال اظہر کیانی نے پیش کیا، کورم پورا نہ نکلنے کے باعث اجلاس آج صبح گیارہ بجے تک ملتوی کرنا پڑا۔جمعرات کو قومی اسمبلی کا اجلاس پینل آف چیئرز قادر پٹیل کی زیر صدارت جاری تھا کہ اسی دوران پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی محبوب شاہ نے کورم کی نشاندہی کر دی۔ گنتی کروانے پر کورم پورا نہ نکلا۔ پینل آف چیئرز نے ایوان کی کارروائی کورم پورا ہونے تک معطل کر دی۔ کچھ وقفہ کے بعد اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو دوبارہ گنتی کروانے پرکورم پھر بھی پورا نہ نکلا جس پر پینل آف چیئرز قادر پٹیل نے اجلاس آج صبح گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا۔ اجلاس کے دوران مشیر نجکاری محمد علی نے نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2026 پیش کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments