ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 50 روپے تک کمی متوقع

 ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں  50 روپے تک کمی متوقع

لاہور ،کراچی (اپنے کامرس رپورٹر سے ،دنیا نیوز) ایرانی ایل پی جی باؤزرز کو پاکستان آنے کی اجازت مل گئی۔۔

، کنوینئر ایف پی سی سی آئی ایل پی جی سٹینڈنگ کمیٹی علی حیدر کے مطابق 16 اکتوبر تک لوڈ کئے گئے تقریباً 900 باؤزرز کی آمد سے ایل پی جی کی سپلائی بہتر ہو جائے گی ، جس کے بعد آئندہ 24 گھنٹوں میں ایل پی جی قیمتوں میں فوری کمی شروع ہو جائے گی،دوسری طرف سردی شروع ہونے سے قبل ہی لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایل پی جی مافیا قیمتوں میں مسلسل خودساختہ اضافہ کرنے میں مصروف ہے ،اوگرا اور دیگر متعلقہ ادارے قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ اوگرا نے رواں ماہ ایل پی جی کی قیمت 279 روپے 34 پیسے فی کلو مقرر کر رکھی ہے ، تاہم لاہور میں 550 سے 600 روپے کلو تک فروخت کی جارہی ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...