قطر سے دوسرا ایل این جی کارگو موصول،سسٹم کو گیس فراہمی شروع

 قطر سے دوسرا ایل این جی کارگو موصول،سسٹم کو گیس فراہمی شروع

معاہدے کے تحت آنے والے قطری کارگوز کی قیمت اسپاٹ کارگو سے آدھی ہے ،ذرائع

اسلام آباد (دنیا نیوز)پاکستان نے قطر سے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کا ایک کارگو حاصل کر لیا۔ذرائع وزارت توانائی کے مطابق اکتوبر کیلئے قطر سے دوسرا ایل این جی کارگو پاکستان پہنچا ہے ، ایل این جی کارگو سے سسٹم کو گیس فراہمی شروع کر دی گئی ۔وازرت توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں اب تک قطر سے 2 ایل این جی کارگوز مل چکے ہیں۔ذرائع وزارت توانائی کے مطابق پوری کوشش ہے مہنگے اسپاٹ ایل این جی کارگوز سے بچا جا سکے ، معاہدے کے تحت آنے والے قطری کارگوز کی قیمت اسپاٹ کارگو سے آدھی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت قطری کارگوز سے گیس 14 سے 15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہے ، اسپاٹ مارکیٹ کی گیس قیمت 30 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...