فارن کرنسی اکاؤنٹس میں کمی ،زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ریکارڈ:سٹیٹ بینک
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سٹیٹ بینک نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردئیے۔۔۔
، جس کے مطابق بینکوں کے فارن کرنسی اکاؤنٹس میں کمی جبکہ سٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کے فارن کرنسی اکاؤنٹس میں 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس 5 ارب 34 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہ گئے ،دوسری جانب سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر 21 ارب 48 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہوگئے ۔اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر کا مجموعی حجم 26 ارب 83 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments