مریم نوا زنے پٹرول پمپ ملازم پر تشدد کے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی

مریم نوا زنے پٹرول پمپ ملازم پر تشدد  کے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے شخص کی گرفتاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

جس میں پولیس حراست میں موجود شخص کو پٹرول پمپ ملازم کی جانب سے زور دار تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔مریم نواز نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ اُن بگڑے ہوئے اور مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے جو غریبوں کو خود سے کمتر انسان سمجھتے ہیں اور یہ گمان کرتے ہیں کہ دولت اور طاقت کے بل بوتے پر وہ قانون سے بالاتر ہو سکتے ہیں اور جو چاہیں کر کے بچ نکلیں گے ۔ مریم نواز نے کہا کہ بطور وزیرِ اعلیٰ پنجاب وہ مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہیں ،چاہے اُن پر ظلم کرنے والا کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو۔ کسی کی دولت، اثر و رسوخ یا سیاسی تعلقات اُسے قانون کے کٹہرے میں جواب دہ ہونے سے نہیں بچا سکتے ، انصاف صرف امیر اور طاقتور لوگوں کا حق نہیں بلکہ ہر شہری کا بنیادی حق ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں اور کسی مظلوم کو محض اس لئے تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا کہ اُس کے خلاف کھڑا ہونے والا شخص دولت اور طاقت رکھتا ہے ۔ مریم نواز نے کہا کہ ان کا عزم واضح ہے کہ مظلوم کو انصاف دلانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور کسی کو بھی اپنے پیسے یا طاقت کے بل بوتے پر قانون سے بچ نکلنے کا حق نہیں دیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...