مہنگائی کا نیا وار، ہفتہ وار شرح 0.65 فیصد بڑھ گئی
19اشیا مہنگی ،ایل پی جی 22.24 فیصد اور آٹا ایک فیصد تک مہنگا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) مہنگائی میں عارضی کمی کے بعد دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.65 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر یہ شرح 11.85 فیصد رہی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 19 اشیائے ضروریہ مہنگی، 12 سستی ہوئیں، جبکہ 20 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ مہنگی ہونے والی اشیا میں ایل پی جی، مرغی، پیاز، آٹا، بریڈ، لہسن، گھی، گائے کا گوشت اور دال ماش شامل ہیں۔ ایل پی جی کی قیمت میں 22.24 فیصد، مرغی کے گوشت میں 12.20 فیصد، پیاز میں 4.19 فیصد اور آٹے کی قیمت میں تقریباً ایک فیصد اضافہ ہوا۔سالانہ بنیادوں پر ایل پی جی 107.12 فیصد، بجلی کے پہلے سہ ماہی چارجز 58.59 فیصد، پٹرول 44.17 فیصد اور ڈیزل 41.56 فیصد مہنگا ہوا۔ پیاز کی قیمت میں 72.81 فیصد، مرغی کے گوشت میں 38.99 فیصد اور آٹے میں 36.49 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مرچ پاؤڈر 15.55 فیصد، بکرے کا گوشت 14.66 فیصد اور گائے کا گوشت 12.10 فیصد مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے 12 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی، جبکہ 20 اشیا کی قیمتیں برقرار رہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments