قومی اسمبلی اجلاس کورم کی نذر قانون سازی کا ایجنڈا پھر ادھو را

قومی اسمبلی اجلاس کورم کی نذر قانون سازی کا ایجنڈا پھر ادھو را

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) قومی اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر کورم پورا نہ ہونے کے باعث ایجنڈا مکمل کیے بغیر ملتوی کر دیا گیا جس سے قانون سازی کا عمل رک گیا۔

وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی عدم موجودگی کے ساتھ حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی حاضری بھی معمول سے کم رہی جبکہ متعدد ارکان آپس میں گپ شپ میں مصروف دکھائی دئیے ۔اپوزیشن کے احتجاج، نعرے بازی اور واک آؤٹ میں کمی کے بعد ایوان کا ماحول نسبتاً بہتر ہوا تھا اور معمول کا ایجنڈا آگے بڑھنے لگا تھا تاہم حکومت کی جانب سے بل منظوری کے لیے پیش کیے جانے پر اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کر دی۔ گنتی کے دوران کورم پورا نہ ہونے کی تصدیق پر اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی عدم موجودگی پر اپوزیشن نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ سوالات کے جواب دینے کے لیے متعلقہ وزرا ایوان میں موجود نہیں ہوتے اور پارلیمانی سیکرٹریز کو جواب دینا پڑتے ہیں جو بعض اوقات نامکمل اور غیر تسلی بخش ہوتے ہیں۔اجلاس کے دوران یہ مسئلہ بھی سامنے آیا کہ بعض سوالات پیش ہونے کے وقت متعلقہ رکن اسمبلی موجود نہیں ہوتے جس کے باعث سوالات کو آئندہ اجلاس تک مؤخر کرنا پڑتا ہے ۔ یوں وزرا اور ارکان کی عدم موجودگی کے باعث ایوان کی کارروائی متاثر ہوتی رہی اور قانون سازی کا ایجنڈا مکمل نہ ہو سکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...