61 فیصد مالیاتی ماہرین نے اے آ ئی کا استعمال اخلاقی چیلنج قرار دیدیا

61 فیصد مالیاتی ماہرین نے اے  آ ئی کا استعمال اخلاقی چیلنج قرار دیدیا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)مصنوعی ذہانت کا ذمہ دارانہ استعمال عالمی سطح پر اکاؤنٹنگ اور مالیاتی شعبے کے لیے ایک بڑا اخلاقی چیلنج بن گیا ۔

 ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 61 فیصد مالیاتی ماہرین نے اے آئی کے استعمال کو اہم ترین اخلاقی چیلنج قرار دیا ۔ اے سی سی اے کی ہیڈ آف ایتھکس اینڈ ایشورنس سارہ لین نے کہا کہ مالیاتی شعبے کے ماہرین مزید قواعد و ضوابط کے بجائے ایسے وسائل، معاونت اور رہنمائی چاہتے ہیں جو انہیں پیچیدہ ہوتے کاروباری ماحول میں بنیادی اخلاقی اصولوں پر موثر انداز میں عمل کرنے میں مدد دے سکے ، اے سی سی اے کے سربراہ اسد حمید خان نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیش نظر دیانت داری، غیر جانب داری، پیشہ ورانہ مہارت، رازداری اور ذمہ دارانہ طرز عمل کو یقینی بنانا ناگزیر ہے ، اے سی سی اے آئندہ سال اپنی نظرثانی شدہ پیشہ ورانہ قابلیت متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے جس میں اخلاقیات کو جامع انداز میں شامل کیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...