اے این ایف نے پنکی کیخلاف ضمنی چالان جمع کرادیا ، پروڈکشن أٓرڈر جاری

اے این ایف نے پنکی کیخلاف ضمنی چالان جمع کرادیا ، پروڈکشن أٓرڈر جاری

کراچی (سٹاف رپورٹر)انسداد منشیات عدالت میں اے این ایف نے منشیات برآمدگی کیس میں ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف ضمنی چالان جمع کرادیا۔ سیشن عدالت نے گزری تھانے کے مقد مے میں پنکی کے پروڈکشن أٓرڈر جاری کردیئے ۔

  اے این ایف کے چالان کے مطابق شریک ملزمان نسیم بی بی اور ناصر کو منشیات کی ترسیل کے دوران گرفتار کیا گیا تھا، تاہم دونوں ضمانت پر رہائی کے بعد سے مفرور ہیں۔ نسیم بی بی نے دوران تفتیش بتایا کہ لاہور سے انمول عرف پنکی نے منشیات کراچی بھجوائی تھی، جو ناصر نے وصول کی۔ چالان میں مزید کہا گیا ہے کہ پنکی اور دیگر ملزمان کے درمیان رقوم کی منتقلی کے واضح شواہد موجود ہیں جبکہ ملزمہ کے موبائل فون کی فارنزک رپورٹ سے بھی دیگر ملزمان کے ساتھ روابط کی تصدیق ہوئی ہے ۔ عدالت نے مفرور ملزم ناصر کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے ملزمہ نسیم بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے ۔ عدالت نے پراسیکیوشن کی جانب سے اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کے تحت ملزمہ کے اثاثے ضبط کرنے کی درخواست پر دلائل طلب کرلیے ۔ دوسری جانب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے گزری میں منشیات برآمدگی کے مقدمے میں ملزمہ پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 26 اکتوبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے اور سپرنٹنڈنٹ ویمن جیل کو ملزمہ کو مقررہ تاریخ پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...