ریلویز میں ہنگامی حالت نافذ فیلڈافسروں کی چھٹیاں منسوخ

 ریلویز میں ہنگامی حالت نافذ فیلڈافسروں کی چھٹیاں منسوخ

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے)پاکستان ریلویز میں 31 دسمبر تک ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے جس کے تحت فیلڈ افسران کی تمام چھٹیاں 3 ماہ کے لیے منسوخ کر دی گئی ہیں ۔۔

جبکہ افسران کو اتوار کوبھی فیلڈ میں جا کر ٹرین آپریشن کی نگرانی کرنے اور سرکاری امور کے سلسلے میں دوسرے شہروں کے دوروں کے لیے ٹرین کے ذریعے سفر کرنا لازم قرار دیا گیا ہے ، سول اورمکینیکل شعبوں کے چیف انجینئرز اپنے اپنے امور سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ وزارتِ ریلوے  کو بھجوائیں گے ۔وفاقی وزیرِ ریلوے نے ہدایت کی کہ ریلوے افسران فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں اور ٹرین آپریشن کی نگرانی میں کسی قسم کی غفلت نہ برتیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...