ڈاکٹر یاسمین ، شاہ محمودکی درخواست ضمانت ،پھر ریکارڈ پیش نہ ہوا

ڈاکٹر یاسمین ، شاہ محمودکی درخواست ضمانت ،پھر ریکارڈ پیش نہ ہوا

خصوصی عدالت کے جج کا پراسیکیوشن پر اظہار برہمی،سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد اور شاہ محمود قریشی کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی ،عدالت نے 9مئی عسکری ٹاور حملہ سمیت دونوں مقدمات میں پراسیکیوشن کی جانب سے ریکارڈ پیش نہ کئے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ریکارڈ طلب کر لیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، جس میں ان کے وکیل دلائل کیلئے پیش ہوئے تاہم پراسیکیوشن کی جانب سے مقدمات کا  ریکارڈ پیش نہ کیا گیا جس پر عدالت نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ دوسری جانب شاہ محمود قریشی کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر بھی سماعت ہوئی،پراسیکیوشن نے مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت طلب کی۔ عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پراسیکیوشن کو آئندہ سماعت پر مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیدیا اور سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی، شاہ محمود قریشی 9 مئی کے چھ مقدمات میں بری ہو چکے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...