حکمران جمہوریت کو دفن کرنے کے درپے :ترجمان جے یو آئی

حکمران جمہوریت کو دفن کرنے کے درپے :ترجمان جے یو آئی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) پاکستان کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ حکمران جمہوریت کو دفن کرنے کے درپے ہیں۔۔

، تاہم گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی مخالفت میں جماعت کا موقف اصولی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزرا جس کشتی میں سوار ہیں، اسی میں چھید کر رہے ہیں، جے یو آئی خیبر پختونخوا کے عوام اور صوبائی حقوق کے ساتھ کھڑی ہے ۔اسلم غوری نے کہا کہ جے یو آئی گزشتہ 80 سال سے عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کر رہی ہے اور حکومتی دھمکیاں اسے اس جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹا سکتیں ، انہوں نے اس عزم کا اظہارکیا کہ جے یو آئی عوامی مسائل کے حل، صوبائی حقوق کے تحفظ اور دہشت گردی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...