گلگت بلتستان کومکمل صوبائی اختیارات دئیے جائیں، وزیراعلیٰ

گلگت بلتستان کومکمل صوبائی اختیارات دئیے جائیں، وزیراعلیٰ

یہ اسٹرٹیجک اہمیت کاحامل خطہ، چین سے رابطے کیلئے اہم کردار ہوسکتا، امجد حسین بلوچستان میں بھی اختیارات کامطالبہ، سندھ سے رویہ تکلیف دہ، لاڑکانہ میں گفتگو

لاڑکانہ، نوڈیرو (نمائندگان)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان کو حقیقی معنوں میں صوبائی درجہ اور مکمل اختیارات دئیے جائیں، ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان ایک اسٹرٹیجک اہمیت کا حامل خطہ ہے ، جو چین کے ساتھ  رابطے اور توانائی کے شعبے میں پاکستان کے لیے کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے ، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے مزارات پر حاضری کے بعد گفتگو کرتے ہوئے امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ بلوچستان میں بھی اختیارات کے مطالبات سامنے آ رہے ہیں، جبکہ وفاق کا سندھ کے ساتھ رویہ تکلیف دہ ہے ، جس پر وہ اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہیں، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ ملک کی توانائی اور صنعتی ترقی کے مسائل کے حل میں گلگت بلتستان اور سندھ اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، ان کے مطابق عوامی رائے کا احترام کرنا اور اسے آگے بڑھانا سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے ، انہوں نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا جا چکا ہے ، جبکہ حکومت نے ابتدائی 100 دنوں میں اصلاحات کیلئے اقدامات کیے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ دو ہزار انڈکشن کیسز مکمل کیے جا چکے ہیں اور اس تعداد کو دس ہزار تک بڑھانے کا منصوبہ ہے ، جبکہ بھرتیوں میں میرٹ کو ترجیح دی جا رہی ہے ، امجد حسین ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ پاکستان کو غربت، تنگ دستی اور معاشی مشکلات کا سامنا ہے ، ملک کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو نوجوانوں، کسانوں اور کاروباری طبقے کے مسائل کو سمجھے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ملک کی قیادت کا موقع ملنا چاہیے تاکہ پاکستان ترقی کی راہ پر آگے بڑھ سکے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...