اسلام آبادہائیکورٹ:ریٹائرڈ ملازم کو پنشن، مراعات ریلیز کرنیکا حکم گیس یوٹیلٹی کورٹ کے فیصلے کالعدم
اسلام آباد (رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوئی ناردرن گیس کے حق میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے گیس یوٹیلٹی کورٹ کو مقدمات جلد نمٹانے کی ہدایت کی اور۔۔۔
قرار دیا کہ گیس کے واجبات کی وصولی کے مقدمات پر مدت میعاد کی پابندی لاگو نہیں ہوتی۔ جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے جاری تحریری فیصلہ میں سوئی ناردرن گیس کی تین اپیلیں منظور کرتے ہوئے گیس یوٹیلٹی کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دیئے ۔ سوئی ناردرن گیس نے 6 ارب 29 کروڑ روپے سے زائد واجبات کی وصولی کے مقدمات دائر کیے تھے ۔ مزید برآں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شاہ رخ ارجمند نے ریٹائرڈ ملازم کی درخواست پر فیصلے میں وزارتِ خزانہ اور تمام متعلقہ حکام کو پنشن اور ریٹائرمنٹ کی تمام مراعات فوری ریلیز کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت کا تحریری فیصلے میں کہنا تھا کہ پنشن خیرات، رعایت یا عطیہ نہیں بلکہ ملازم کا قانونی اور آئینی حق ہے ۔ دو دہائیوں تک ملازم کی سروس تسلیم کرنے کے بعد ریٹائرمنٹ پر پنشن روکنا غیر قانونی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments