آزاد کشمیر یومِ تاسیس، آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم

 آزاد کشمیر یومِ تاسیس، آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم

بنیادی مقصد تشنۂ تکمیل، شہداء، مجاہدینِ کو خراجِ عقیدت، حقِ خودارادیت پر زور مسئلہ کامنصفانہ حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے ناگزیر :صدر، وزیراعظم کے پیغامات

 مظفرآباد (دنیا نیوز) آزادکشمیر کے صدر ڈاکٹر محمد نجیب خان اور وزیراعظم افتخار گیلانی نے 79ویں یومِ تاسیس کے موقع پر شہداء مجاہدینِ آزادی اور بانیانِ آزاد کشمیر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے تحریکِ آزادی کشمیر کی تکمیل اور کشمیری عوام کےحقِ خودارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ،صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ 24 اکتوبر قربانی، عزم اور آزادی کی جدوجہد کی روشن علامت ہے ، 24 اکتوبر 1947 کو آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر کا قیام عظیم قربانیوں کا ثمر ہے ۔انہوں نے کہا کہ یومِ تاسیس ہمیں یاد دلاتا ہے کہ تحریکِ آزادی کشمیر کا بنیادی مقصد ابھی تک تشنۂ تکمیل ہے ، صدر آزادکشمیر نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی استقامت، حوصلے اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ، وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر کے 79ویں یومِ تاسیس پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ 24 اکتوبر ہمارے اسلاف کی قربانیوں اور جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے ۔ ۔ وہ دن دور نہیں جب ریاست جموں و کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگی۔ دریں اثنا یومِ تاسیس کے موقع پر ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نے کہا ہے کہ آزاد حکومت کشمیر پاکستان کی شہ رگ، دونوں لازم و ملزوم ہیں صدر نے عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دلانے کے لیے کردار ادا کریں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...