بی ایس ایف نے 4 پاکستانی ماہی گیر گرفتارکرلئے ،بوٹ پرقبضہ

بی ایس ایف نے 4 پاکستانی ماہی گیر گرفتارکرلئے ،بوٹ پرقبضہ

سر کریک میں کارروائی، گرفتار ہونے والوں میں قادر ، موسیٰ، اصغر، احسان شامل

 سجاول ، بدھوٹالپر (نامہ نگار) سر کریک میں بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس نے ضلع سجاول کے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے ان کی فائبر فشنگ بوٹ قبضے میں لے لی۔ فشر فوک فورم کے مطابق گرفتار ماہی گیروں کا تعلق سجاول کے علاقے چھچھ جہان خان سے ہے ۔ گرفتار ماہی گیروں میں عبدالقادر تھہیمور، محمد موسیٰ، اصغر تھہیمور اور احسان جت شامل ہیں، جبکہ ضبط کی گئی کشتی کا مالک عارب تھہیمور ہے ۔ فشر فوک فورم کے مطابق ماہی گیروں کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔ بھارتی حکام کا دعویٰ ہے کہ ماہی گیروں کو مبینہ طور پر بھارتی سمندری حدود میں داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا۔سر کریک میں سمندری حدود کے تنازع کے باعث پاکستانی اور بھارتی ماہی گیروں کی گرفتاریاں ماضی میں بھی ہوتی رہی ہیں۔ اس وقت سجاول اور ٹھٹھہ اضلاع کے 25 ماہی گیر بھارت کی جیلوں میں قید میں ہیں۔ وائس چیئرپرسن فشر فوک فورم سیدہ یاسمین علی شاہ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار ماہی گیروں کی خیریت اور قانونی حیثیت سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں اور ان کی جلد رہائی اور وطن واپسی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...