ہم عمران خان تک رسائی لیں گے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رہنمامشعال یوسفزئی نے کہا ہے جو لوگ عمران خان کی رہائی کا مینڈیٹ لے کر اسمبلیوں میں پہنچے ہیں وہ عوام کو جواب دہ ہیں۔
عوام نے ان کو ایوانوں تک اس لیے پہنچایا تا کہ وہ ملکی مفاد میں عمران خان کو رہا کروا سکیں ۔اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا پارٹی آئین بہت چیزوں پر واضح ہے ، نئے صوبے بھی پارٹی منشور کا حصہ ہیں، بس طریقہ کار پر ہمیں اعتراض ہے ، جب وقت آئے گا اس کے لیے بھی پارلیمانی پارٹی کی بیٹھک ہوگی اور مشاورت سے فیصلے ہونگے ،پالیسی صرف عمران خان کی چلے گی ، مزید ذاتی مفادات میں کیے جانے والے ہر فیصلے کی راہ میں رکاوٹ بنیں گے ، ہم عمران خان تک رسائی لیں گے اور باقی باتیں عمران خان سے کرینگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments