حکومت پی پی مذاکرات ،بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق
دوسرے دور میں بھی پیپلز پارٹی کا رائٹ آف وے بل پر سخت موقف برقرار
اسلام آباد(دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان قانون سازی سے متعلق مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہوگیا، فریقین نے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔سپیکر چیمبر میں دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزرا اور پیپلز پارٹی کے وفد نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق رائٹ آف وے بل پر پیپلز پارٹی کا سخت موقف برقرار ہے ، پیپلز پارٹی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کسی شخص کی نجی ملکیتی زمین پر زبردستی موبائل ٹاور کیسے لگایا جا سکتا ہے ۔وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ بل میں ترامیم پر رضامند ہوگئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments