الیکشن کمیشن:پختونخوا میں فوری بلدیاتی انتخابات کرانیکا حکم

الیکشن کمیشن:پختونخوا میں فوری بلدیاتی انتخابات کرانیکا حکم

ایمرجنسی والے 12قبائلی اضلاع میں موخر،صوبائی حکومت کو اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد (دنیا نیوز، آئی این پی) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے 12 قبائلی اضلاع کے علاوہ صوبے کے دیگر اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم دے دیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ خیبر پختونخوا کے جن اضلاع میں حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہو چکا ہے وہاں فوری بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے جن اضلاع میں حدبندی نہیں ہوئی وہاں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کرنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔ فیصلے کے مطابق 12 قبائلی اضلاع میں فی الحال حدبندیاں اور بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے ۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت اور متعلقہ انتظامی اداروں کو انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام ضروری اور انتظامی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ ونگ کو انتخابی شیڈول پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے حکام نے سماعت کے دوران آگاہ کیا تھا کہ صوبے کے اکثریت اضلاع میں انتخابی معرکے کیلئے بنیادی تیاریاں مکمل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...