میر رضا کیس:مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا نوٹیفکیشن جاری

میر رضا کیس:مشترکہ تحقیقاتی  ٹیم بنانے کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) تاجر میر رضا کیس کی تحقیقات کیلئے سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کی ہدایت پر جے آئی ٹی تشکیل دیتے ہوئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کو جے آئی ٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے ۔ جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی، آئی بی، رینجرز اور این سی سی آئی اے کے نمائندے شامل ہیں۔جے آئی ٹی کراچی کے تھانہ فیروز آباد میں درج مقدمہ نمبر 795/2026 کی تحقیقات کرے گی۔ جے آئی ٹی کو ذمہ دار افراد کی نشاندہی کرکے رپورٹ، چالان متعلقہ عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ سندھ حکومت نے تمام متعلقہ اداروں کو جے آئی ٹی سے مکمل تعاون کی ہدایت کردی۔ میر رضا علی کیس میں فزیکل، فارنزک اور ڈیجیٹل شواہد جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ موبائل فون، اسمارٹ واچ، سوشل میڈیا، دیگر اکاؤنٹس کا ریکارڈ تحقیقات کا حصہ ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...