مودی سرکار کے مسلمانوں پروار،درجنوں مساجد،مدارس مسمار
ہندوستان میں اقلیتوں کا جینا محال، کئی مسلم گھروں کے بجلی و پانی کنکشن منقطع انتہا پسندحکومت اسلامی تاریخی مقامات ، مساجد کو مٹانے کی مہم نہ روک سکی، عالمی جریدہ
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)مودی کے زیرِ اثر بھارت میں ہندوتوا نظریے کا راج، بھارتی مسلمانوں کی مذہبی آزادی پر وار، درجنوں مساجد اور مدرسے مسمار کر دئیے گئے ، مسلم ورثہ نشانے پر ، ہندوستان میں اقلیتوں کا جینا محال کر دیا گیا ، کئی مسلم گھروں کے بجلی و پانی کے کنکشن منقطع کر دئیے گئے ،انتہا پسند بی جے پی اسلامی تاریخی مقامات اور مساجد کو مٹانے کی مہم نہ روک سکی ۔ایک عالمی جریدے کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں مساجد اور تاریخی اسلامی مقامات کو خالی کرانے اور مسمار کرنے کے لیے بلدیاتی حکام کی سخت کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں،رپورٹ کے مطابق مسمار کیے جانے والے متعدد مقامات پر پانی اور بجلی سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی منقطع کر دی گئی ہے ۔بھارت کی مختلف ریاستوں میں 2 ہزار سے زائد کارروائیوں میں درجنوں مساجد اور مدارس مسمار کر دئیے گئے ، مودی سرکار کے مسلم مخالف اقدامات بھارت کے نام نہاد آئینی ڈھانچے اور اقلیتوں کے تحفظ کے لیے تباہ کن ثابت ہو رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments