کراچی پورٹ پر ایک لاکھ 10 ہزار ٹن سے زائد گندم کی ترسیل
کراچی(بزنس رپورٹر)کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کراچی گیٹ وے ٹرمینل ملٹی پرپز لمیٹڈ (کے جی ٹی ایم ایل) پر گندم کی بلک کھیپ کی ہینڈلنگ میں سہولت فراہم کر رہا ہے ۔
گندم کے 51 ہزار میٹرک ٹن ظاہر کردہ مال نامے کے حامل جہاز ایم وی گوکووا ایم کو برتھ نمبر 16 اور 17 الاٹ کیے گئے جبکہ یہ جہاز 28 اکتوبر 2026ء کو 12 بج کر 25 منٹ پر کراچی پورٹ پہنچا۔ گندم کی 59,132.19 میٹرک ٹن کھیپ لے کر آنے والا ایک اور جہاز ایم وی گریٹ رینبو بھی 3 نومبر 2026ء کو کراچی پورٹ پہنچنے کی توقع ہے ۔دونوں جہازوں میں گندم کی مجموعی ظاہر کردہ مقدار 1 لاکھ 10 ہزار میٹرک ٹن سے زائد ہے ۔ یہ امر کے جی ٹی ایم ایل کے ذریعے بھاری مقدار میں اجناس کی ہینڈلنگ کے لیے کراچی پورٹ کی صلاحیت اور ملک کی ضروری درآمدات کی بلاتعطل ترسیل یقینی بنانے میں اس کے مؤثر کردار کا مظہر ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments