قومی اسمبلی :حکومت کوکورم بحران کاسامنا،اپوزیشن کیساتھ لفظی جنگ

قومی اسمبلی :حکومت کوکورم بحران کاسامنا،اپوزیشن کیساتھ لفظی جنگ

ایوان میں فراہم کردہ ٹیبلٹس اور انٹرنیٹ کی سست رفتار کا معاملہ بھی اٹھایا گیا

اسلام آباد (سید قیصر شاہ) قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان شکوہ جواب شکوہ اور لفظی تلخی کے باعث اجلاس کا ماحول گرم رہا جبکہ حکومتی ارکان کی عدم موجودگی پر اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کردی۔ مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے پر کارروائی معطل کرنا پڑی۔اجلاس میں کورم مکمل ہونے کے بعد معمول کا ایجنڈا مکمل کیا گیا تاہم دونوں جانب سے ایک دوسرے پر تنقید کا سلسلہ جاری رہا۔ مولانا فضل الرحمن اور بیرسٹر گوہر نے گورنر راج، ایمرجنسی اور سیاسی انتقام کے معاملات پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جس کے جواب میں ڈاکٹر طارق فضل نے بھی اظہار خیال کیا۔ ان کی تقریر کے بعد اجلاس ملتوی کردیا گیا۔اجلاس کے دوران ارکان کی باہمی گفتگو کے ساتھ ایوان میں فراہم کیے گئے ٹیبلٹس اور انٹرنیٹ کی سست رفتار کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔ ارکان نے سوال کیا کہ انٹرنیٹ کی رفتار کم ہونے کی صورت میں کاغذ کے بغیر پارلیمانی کارروائی کیسے ممکن ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...