پاکستان واٹر ویک کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ، تیاریاں مکمل
اسلام آباد (این این آئی)چھٹے پاکستان واٹر ویک 2026 کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جو آج پیرکو اسلام آباد میں شروع ہو گا۔۔۔
واٹر ویک میں آبی وسائل کے تحفظ اور موسمیاتی لچک پر مبنی خوراک کے نظام کے استحکام کیلئے قومی اور بین الاقوامی شراکت دار شریک ہوں گے ۔ پانچ روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا عنوان عمل کے لیے عزم، پاکستان میں آبی تحفظ کا فروغ اور موسمیاتی لچکدار خوراک کے نظام کا حصول منتخب کیا گیا ہے جو 6 نومبر تک جاری رہے گی۔ کانفرنس کا انعقاد انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ نے پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز اور وزارت آبی وسائل کے اشتراک سے کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments