خبردار!فلوویکسین کے 2بیچزجعلی قرار،استعمال نہ کرنیکاانتباہ

خبردار!فلوویکسین کے 2بیچزجعلی  قرار،استعمال نہ کرنیکاانتباہ

اسلام آباد (فوزیہ علی) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے مارکیٹ میں فروخت ہونے والی فلو ویکسین کے 2 بیچز کو جعلی قرار دے دیا۔ اتھارٹی نے الگ الگ الرٹس میں ویکسی گرپ ٹیٹرا فلو ویکسین کا بیچ وائے فور بی 34 اور انفلو ویک ٹیٹرا فلو ویکسین کا بیچ پی 13 جعلی قرار دیا ہے۔

اتھارٹی نے متعلقہ اداروں کو جعلی ویکسین ضبط کرنے کی ہدایت کردی۔ڈریپ کے 30 اکتوبر کو جاری کردہ الرٹ میں انفلو ویک ٹیٹرا فلو ویکسین کا بیچ پی 13 جعلی قرار دیا گیا ہے ۔ الرٹ میں کہا گیا کہ اس بیچ کی ویکسین کے پیکٹ پر میسرز ایبٹ بائیو لوجیکل بی وی نیدرلینڈز کا پتہ درج ہے ۔ الرٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ یہ بیچ درآمد نہیں کیا گیا۔27 اکتوبر کے جاری کردہ الرٹ میں ویکسی گرپ ٹیٹرا کا بیچ وائے فور بی 34 جعلی قرار دیا گیا ۔ اس بیچ کی ویکسین کے پیکٹ پر میسرز سنوفی ونتھراپ انڈسٹری فرانس کا پتہ درج ہے ۔ یہ بیچ بھی ملک میں درآمد نہیں کیا گیا۔ سنوفی کے پاکستان میں ڈسٹری بیوٹر نے جعلی ویکسین مارکیٹ میں فروخت ہونے کی اطلاع دی۔اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ جعلی ویکسین کا معیار اور افادیت غیر واضح ہے اور اس کا استعمال جان لیوا ہوسکتا ہے ۔ جعلی ویکسین کے منفی اثرات کی اطلاع نیشنل فارما کو ویجیلنس سنٹر کو دی جائے ۔ الرٹس میں صوبائی ڈرگ حکام اور فیلڈ فورس کو ہنگامی اقدامات کرکے جعلی ویکسین ضبط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...