خیبرپختونخوا کے 47فیصد سرکاری سکول غیر محفوظ قرار
محکمہ تعمیرات و مواصلات نے صوبے بھر کے 8 ہزار 928 سکولوں کا آڈٹ مکمل کرلیا 4 ہزار 792 سکول محفوظ ، 2 ہزار 448 غیر محفوظ قرار پائے ،سی اینڈ ڈبلیو رپورٹ
پشاور (دنیا نیوز)سانحہ دیر کالونی پشاور کے بعد صوبائی حکومت کے احکامات پر خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں کی عمارتوں کا سٹرکچرل سیفٹی آڈٹ مکمل کرلیا گیا۔ محکمہ تعمیرات و مواصلات (سی اینڈ ڈبلیو) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے بھر کے 8 ہزار 928 سرکاری سکولوں کا معائنہ کیا گیا جن میں سے 4 ہزار 792 کو محفوظ جبکہ 2 ہزار 448 کو غیر محفوظ قرار دیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق آڈٹ شدہ سکولوں میں سے 53 فیصد عمارتیں محفوظ اور 47 فیصد غیر محفوظ قرار پائی ہیں۔ یہ سٹرکچرل سیفٹی آڈٹ سانحہ دیر کالونی کے بعد صوبائی حکومت کی ہدایت پر کیا گیا تھا تاکہ سرکاری تعلیمی اداروں کی عمارتوں کی تعمیراتی حالت اور طلبہ و اساتذہ کی حفاظت کا جائزہ لیا جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments