پاک چین آل ویدر سٹرٹیجک کوآپریٹو پارٹنرشپ مضبوط بنانے کا عزم

 پاک چین آل ویدر سٹرٹیجک کوآپریٹو پارٹنرشپ مضبوط بنانے کا عزم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین آل ویدر سٹر ٹیجک کوآپریٹو پارٹنرشپ مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

 بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کے اعلیٰ سطح کے وفد کی پاکستان آمد ہوئی جبکہ پارٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے وزیر آج اسلام آباد پہنچیں گے ،ترجمان کے مطابق چینی وزیر لیوہائی شینگ کا پاکستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہوگا، وہ دورے میں پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی وزیر اور سینیٹر اسحاق ڈار آج اعلیٰ سطح تقریب کی مشترکہ صدارت کریں گے ، پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح روابط اور جماعتی تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...