وزیر اعلیٰ کے لیگل نوٹس کابھرپور جواب دونگا:سالک حسین

وزیر اعلیٰ کے لیگل نوٹس کابھرپور جواب دونگا:سالک حسین

ڈی سی تعیناتی بارے الزام بالکل من گھڑت ،بیان ذاتی، بھائی سے مشورہ نہیں کیا 2 دن پہلے مریم نواز خود کہہ چکیں ، پنجاب میں کرپشن ہے :صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )وفاقی وزیر سالک حسین نے پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے لیگل نوٹس کا ابھی سنا ہی ہے مل جائے تو پھر دیکھ لیتے ہیں اورلیگل نوٹس کا بھرپور جواب دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی تعیناتی سے متعلق الزام بالکل من گھڑت ہے ، کرپشن سے متعلق  بیان میرا ذاتی ہے ، میں نے اپنے بھائی سے انٹرویو دینے سے پہلے یا بعد میں کوئی بات نہیں کی۔ دو دن پہلے مریم کا بیان نکال لیں، انہوں نے خود تسلیم کیا ہے کہ پنجاب میں کرپشن ہو رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...