ایف بی آر افسر غیر ملکی شہریت کی تفصیل جمع کرانے میں ناکام

ایف بی آر افسر غیر ملکی شہریت کی  تفصیل جمع کرانے میں ناکام

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) ایف بی آر افسر سینیٹ سیکرٹریٹ کو غیر ملکی شہریت اور اثاثوں سے متعلق مطلوبہ تفصیلات فراہم نہیں کر سکے ۔ پندرہ دن گزرنے کے باوجود گریڈ 17 تا 22 کے افسروں نے معلومات فراہم نہیں کیں۔

اس سلسلے میں ایف بی آر نے گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ مطلوبہ معلومات فوری جمع کرائیں۔سینیٹ سیکرٹریٹ نے گزشتہ ماہ سینیٹر جان محمد کے سوال پر وزارت خزانہ سے سول سرونٹس (فارن نیشنلٹی) رولز 2026ء کے تحت ایف بی آر کے ان افسران اور اہلکاروں کی تفصیلات طلب کی تھیں جنہوں نے غیر ملکی شہریت سے متعلق ڈیکلریشن جمع کرائے ہیں۔ ان کی سروس، کیڈر اور گریڈ کے لحاظ سے تفصیلات بھی مانگی گئی تھیں۔سینیٹ سیکرٹریٹ نے یہ بھی دریافت کیا تھا کہ مقررہ مدت میں ڈیکلریشن جمع نہ کرانے والے افسران اور اہلکاروں کی تعداد کتنی ہے اور ان کے خلاف کیا قانونی کارروائی کی گئی ہے یا کرنے کی تجویز ہے ۔اس کے علاوہ ایسے افسران، اہلکاروں اور ان کے زیر کفالت افراد کی تفصیلات بھی طلب کی گئی تھیں جو غیر ملکی شہریت، پاسپورٹ، رہائشی اجازت نامے ، مستقل رہائش کارڈ یا شہریت سے متعلق دیگر سفری دستاویزات رکھتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...