کیاطریقہ کار ہے کہ پولیس والے ٹھیک ہوجائیں :ہائیکورٹ

کیاطریقہ کار ہے کہ پولیس والے ٹھیک ہوجائیں :ہائیکورٹ

وارننگ دے رہے ہیں کہ ان کو ٹھیک کریں:چیف جسٹس ڈی پی او پربرہم عدالت نے ڈی پی او شیخوپورہ کی یقین دہانی پر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی

لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں پولیس کی جانب سے ناقص رپورٹ جمع کرانے پر چیف جسٹس عالیہ نیلم ڈی پی او شیخوپورہ پر برہم ہوگئیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ رپورٹ کی بتیاں بنا کر لاتے ہیں، کیا سسٹم ٹھیک کریں گے ؟ عدالت نے ڈی پی او شیخوپورہ کی یقین دہانی پر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سید ظہیر حسین کی درخواست پر سماعت کی، عدالتی حکم پر ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ دیکھا ! آپ کے تفتیشی نے کیسے رپورٹ جمع کرائی ہے ؟ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ چیف جسٹس کی کورٹ میں اس طرح رپورٹ آتی ہے تو باقی عدالتوں میں کیسے پیش ہوتے ہوں گے ؟ کیا طریقہ کار ہے کہ پولیس والے ٹھیک ہوجائیں؟ آپ کو وارننگ دے رہے ہیں کہ ان کو ٹھیک کریں۔دوران سماعت ڈی پی او شیخوپورہ نے بیان دیا کہ یہ بہت بدقسمتی ہے کہ بار بار ہدایت کے باوجود ایسی غلطی سرزد ہورہی ہے ، متعلقہ حکام سے وضاحت مانگی ہے اور شوکاز بھی کردیا ہے ، یقین دہانی کراتا ہوں کہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔عدالت نے توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ فیروز والا پولیس ہراساں کررہی ہے ، عدالت نے 2024 میں پولیس کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیا تھا، عدالتی حکم کے باوجود ایس ایچ او ہراساں کررہا ہے ، عدالت ایس ایچ او کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...