یکم نومبر سے سرکاری خریداری کی ادائیگیاں ای پیڈز سے ہونگی
مشینری، آلات ودیگر خریداریوں کے ادائیگی بلز نئے نظام کے تحت پرا سس ہونگے 31 اکتوبر تک وصول ہونے والے بل پرانے طریقے سے پراسس ہونگے ،اے جی پی آر
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) نے وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں کو یکم نومبر 2026 سے سرکاری واجبات کی ادائیگی کے لیے نئے قواعد جاری کر دئیے ہیں۔اے جی پی آر کے مطابق یکم نومبر سے سرکاری مشینری، آلات اور دیگر اشیا کی ٹینڈر کے ذریعے خریداری کے ادائیگی بلز صرف ای۔پیڈز (E-PADS Version 2.0) کے نئے ورژن کے تحت ہی پراسس کیے جائیں گے ۔ پرانے ورژن کے تحت کوئی ادائیگی بل منظور نہیں کیا جائے گا۔
اے جی پی آر نے 30 ستمبر 2026ء سے پہلے کی گئی خریداریوں کے لیے خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ احکامات کے مطابق 31 اکتوبر 2026ء تک وصول ہونے والے بل پرانے طریقہ کار کے تحت منظور اور پراسس کیے جا سکیں گے تاہم اس کے لیے تمام لازمی جانچ پڑتال اور قانونی تقاضے پورے کرنا ہوں گے ۔اے جی پی آر کے مطابق اس عبوری مدت کے بعد ایسے کوئی بل قابلِ قبول نہیں ہوں گے ۔ یکم نومبر 2026ء سے تمام سرکاری خریداریوں کے ادائیگی بلز صرف ای پیڈز ورژن 2.0 کے ذریعے پراسس کیے جائیں گے ، سسٹم کی تمام مطلوبہ شرائط پوری نہ ہونے کی صورت میں کوئی بل منظور نہیں کیا جائے گا، سوائے ان مخصوص ادائیگیوں کے جنہیں مجاز اتھارٹی کی جانب سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments