کرم میں فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام، جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی پوسٹیں تباہ

کرم: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں پاک افغان سرحد پر سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی دہشت گرد تشکیل کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کرم کے شلوزان سیکٹر میں فتنہ الخوارج کی دہشت گرد تشکیل نے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی، جسے پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی دراندازی روکنے پر افغان طالبان نے پاکستانی فورسز پر بلااشتعال فائرنگ شروع کردی، جس کے جواب میں پاکستانی فورسز نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے فوری، مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جبکہ افغان طالبان کی سرحدی پوسٹوں کو بھی بھاری نقصان پہنچا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...