پاکپتن میں مسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم، 11 افراد جاں بحق، 33 زخمی

پاکپتن: (دنیا نیوز) دیپالپور روڈ پر مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 11افراد جاں بحق اور 33 شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس ملتان سے لاہور جا رہی تھی کہ 17 ایس پی کے قریب آلوؤں سے لدے ٹرالر سے ٹکرا گئی، جس کے بعد بس الٹ گئی۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں پیرا فورس اور پٹرولنگ پولیس کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ٹیموں نے بس میں پھنسے زخمی مسافروں اور لاشوں کو نکالنے کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر آصف رضا اور ڈی پی او جاوید اقبال بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...