قانونی نوٹس کا انتظار ہے، چودھری سالک حسین کا مریم اورنگزیب کو جواب
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے مریم اورنگزیب کی ایکس پوسٹ پر ردِ عمل کا اظہار کر دیا۔
وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے مریم اورنگزیب کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر ہوگا کہ گمراہ کن دعوؤں کے حوالے سے قانونی نوٹس اپنی وزیراعلیٰ کی ترجمان کوثر کاظمی کو بھیجیں کیونکہ مجھے ابھی تک اپنا قانونی نوٹس موصول نہیں ہوا۔
— Salik Hussain (@ChSalikHussain) November 5, 2026
چودھری سالک حسین نے کہا کہ وہ قانونی نوٹس کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ اس کا مناسب جواب دیا جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments