اسحاق ڈار کا عمانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
بات چیت کے دوران حالیہ علاقائی اور عالمی صورتحال بھی زیر بحث آئی، دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل مذاکرات اور سفارتی روابط جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments