ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان،چترال میں برفباری
اسلام آباد(اے پی پی،آئی این پی)محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح اور رات کے اوقات میں موسم سردرہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کر رہا ہے اور کل تک شمالی علاقوں میں برقرار رہنے کا امکان ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہا،تاہم شمال مشرقی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی ۔چترال، مڈک لشٹ، کالاش ویلیز اور گبور وغیرہ مقامات میں برفباری کا آغاز ہوگیا۔چترال لوئر کے سیاحتی مقام گرم چشمہ و دیگر وادیوں میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی جبکہ لواری ٹاپ پر بھی ہلکی برفباری ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments