ٹیکس ایڈوائزری سروسز کے لیے اے ایف فرگوسن اہل قرار

  ٹیکس ایڈوائزری سروسز کے لیے اے ایف فرگوسن اہل قرار

چار کمپنیوں کی بولیاں جمع ، 3نااہل قرار، اے ایف فرگوسن کی کم بولی منظور

 اسلام آباد (ایس ایم زمان) وزارت خزانہ نے ٹیکس ایڈوائزری سروسز کے لیے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ فرم اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی کو اہل اور کوالیفائیڈ قرار دے دیا ۔ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیپرا) کے رول 35 کے تحت جاری کردہ ایویلیوایشن رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر چار کمپنیوں نے بولیاں جمع کروائیں۔پروکیورمنٹ کمیٹی کے بیشتر اراکین کے فیصلے کی روشنی میں دیگر تین کمپنیوں تصیر ہادی اینڈ کمپنی، بی ڈی او ابراہیم اینڈ کمپنی اور یوسف عادل چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کو اہلیت کے معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث نااہل قرار دیا گیا۔وزارت خزانہ کے مطابق لسٹ کاسٹ بیسڈ سلیکشن (LCBS) طریقہ کار کے تحت اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی نے ایک کروڑ 82 لاکھ 96 ہزار 500 روپے کی مالیاتی بولی جمع کرائی جو چاروں کمپنیوں میں کم ترین تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...