پٹرول 9روپے 41پیسے ،ڈیزل 5روپے 56پیسے سستا
پٹرول 352روپے 59پیسے ،ڈیزل 382روپے 25 پیسے فی لٹر ہوگیا
اسلام آباد(دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے ایک روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 41 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 56 پیسے فی لٹر کمی کردی گئی ہے ۔قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 352 روپے 59 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 382 روپے 25 پیسے مقرر کی گئی ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 6 نومبر کیلئے ہوں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments